المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 9766–9906) باب: (احادیث 9766 تا 9906)
حدیث نمبر: 9828
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: إِنِّي لَأَعْلَمُ النَّظَائِرَ الَّتِي كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ بِهِنَّ فِي رَكْعَةٍ - ثُمَّ قَامَ عَبْدُ اللهِ أَخَذَ بِيَدِ عَلْقَمَةَ، فَخَرَجَ إِلَيْنَا عَلْقَمَةُ، فَقُلْنَا لَهُ: أَخْبَرَكَ بِالنَّظَائِرِ؟ فَقَالَ: قَالَ: الْعِشْرُونَ الْأُوَلُ مِنَ الْمُفَصَّلِ، مِنْهَا سُورَةٌ مِنْ آلِ حم؛ الدُّخَانِ، نَظِيرَتُهَا عَمَّ يَتَسَاءَلُونَترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: مجھے وہ ہم مضمون سورتیں معلوم ہیں جنہیں رسول اللہ ﷺ ایک رکعت میں پڑھا کرتے تھے - پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور علقمہ کا ہاتھ پکڑ کر (اندر لے گئے)، پھر علقمہ ہمارے پاس نکل کر آئے، ہم نے ان سے پوچھا: کیا انہوں نے آپ کو وہ ہم مضمون سورتیں بتائیں؟ تو انہوں نے کہا: انہوں نے فرمایا: مفصل کی پہلی بیس سورتیں، ان میں آل حم کی ایک سورت بھی ہے، یعنی الدخان، جس کی ہم مضمون سورت ”عم یتساءلون“ ہے۔