المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 9766–9906) باب: (احادیث 9766 تا 9906)
حدیث نمبر: 9827
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَبْدِ اللهِ فَقَالَ: إِنِّي قَرَأْتُ الْمُفَصَّلَ اللَّيْلَةَ فِي رَكْعَةٍ، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: هَذًّا كَهَذِّ الشِّعْرِ؟ لَقَدْ عَرَفْتُ النَّظَائِرَ الَّتِي كَانَ يَقْرَؤُهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَكْعَةٍ، فَذَكَرَ عِشْرِينَ سُورَةً مِنْ أَوَّلِ الْمُفَصَّلِ يَقْرِنُ بَيْنَ السُّورَتَيْنِترجمہ
ابووائل کہتے ہیں: ایک آدمی سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا: میں نے آج رات ایک رکعت میں پورا مفصل پڑھ لیا۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا شعر کی طرح تیزی سے پڑھنا (نماز ہے)؟ مجھے تو وہ ہم مضمون سورتیں معلوم ہیں جنہیں رسول اللہ ﷺ ایک رکعت میں پڑھا کرتے تھے۔ پھر انہوں نے مفصل کے شروع سے بیس سورتوں کا ذکر کیا، جو دو دو ملا کر پڑھی جاتی تھیں۔