المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 9766–9906) باب: (احادیث 9766 تا 9906)
حدیث نمبر: 9819
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ، عَنْ عَمْرٍو، ثنا زُهَيْرٌ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ، عنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ، وَعَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، أَنَّ رَجُلًا أَتَاهُ فَقَالَ: قَرَأْتُ الْمُفَصَّلَ فِي رَكْعَةٍ، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: بَلْ هَذَذْتَ كَهَذِّ الشِّعْرِ، وَكَنَثْرِ الدَّقَلِ، وَلَكِنْ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ النَّظَائِرَ فِي رَكْعَةٍ، فَذَكَرَ عَشْرَ رَكَعَاتٍ بِعِشْرِينَ سُورَةٍ عَنْ تَأْلِيفِ عَبْدِ اللهِ، آخِرُهُنَّ إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ، وَالدُّخَانُترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی ان کے پاس آیا اور کہا: میں نے ایک رکعت میں پورا مفصل پڑھ لیا۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بلکہ تم نے اسے شعر کی طرح تیزی سے پڑھ ڈالا، جیسے خراب کھجوریں بکھیر دی جاتی ہیں۔ لیکن رسول اللہ ﷺ ایک رکعت میں ہم مضمون سورتیں پڑھا کرتے تھے۔ پھر انہوں نے دس رکعتوں میں بیس سورتوں کا ذکر کیا، جو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کی اپنی ترتیب کے مطابق تھیں، ان میں آخری دو ”إذا الشمس کورت“ اور ”الدخان“ تھیں۔