المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 9766–9906) باب: (احادیث 9766 تا 9906)
حدیث نمبر: 9800
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا أَبُو الْأَصْبَغِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى الْحَرَّانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ، فَنَهَضَ فِي الرَّابِعَةِ وَلَمْ يَجْلِسْ، حَتَّى صَلَّى بِنَا الْخَامِسَةَ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، صَلَّيْتَ بِنَا خَمْسًا، فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَكَبَّرَ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں عصر کی نماز پڑھائی، تو آپ ﷺ چوتھی رکعت میں (بیٹھے بغیر) کھڑے ہو گئے، یہاں تک کہ آپ ﷺ نے ہمیں پانچویں رکعت بھی پڑھا دی۔ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! آپ ﷺ نے ہمیں پانچ رکعتیں پڑھا دیں۔ تو آپ ﷺ قبلہ رخ ہوئے، تکبیر کہی اور دو سجدے کیے۔