حدیث نمبر: 9799
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، ثنا مَالِكُ بْنُ سُعَيْرٍ، ثنا حَبِيبُ بْنُ حَسَّانَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَزَادَ أَوَ نَقَصَ، قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، أَحَدَثَ فِي الصَّلَاةِ شَيْءٌ؟ قَالَ: «مَا ذَلِكَ؟» قُلْنَا: صَلَّيْتَ كَذَا وَكَذَا، فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں نماز پڑھائی اور اس میں کمی یا زیادتی کر دی، ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا نماز میں کوئی نئی بات پیش آئی؟ فرمایا: ”وہ کیا ہے؟“ ہم نے عرض کیا: آپ ﷺ نے ہمیں اس اس طرح نماز پڑھائی۔ تو آپ ﷺ قبلہ رخ ہوئے اور دو سجدے کیے، پھر سلام پھیرا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 9799
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 27، حدیث 9835