❮
❯
حدیث نمبر: 98
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الْعَسْكَرِيُّ الرَّازِيُّ، ثنا الْخَلِيلُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رُقَيَّةَ بِنْتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، امْرَأَةِ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَفِي يَدِهَا مُشْطٌ، فَقَالَتْ: خَرَجَ مِنْ عِنْدِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آنِفًا رَجَّلْتُ رَأْسَهُ، فَقَالَ: «كَيْفَ تَجِدِينَ أَبَا عَبْدِ اللهِ؟» قُلْتُ: بِخَيْرٍ، قَالَ: «أَكْرِمِيهِ فَإِنَّهُ مِنْ أَشْبَهِ أَصْحَابِي بِي خُلُقًا»
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی اور عثمان رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا، ان کے ہاتھ میں کنگھی تھی، انہوں نے فرمایا: ابھی ابھی رسول اللہ ﷺ میرے پاس سے گئے ہیں، میں نے آپ ﷺ کے سر میں کنگھی کی تھی، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم ابوعبداللہ (عثمان) کو کیسا پاتی ہو؟“ میں نے کہا: اچھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کی عزت کرو، کیونکہ وہ میرے صحابہ میں سے اخلاق میں مجھ سے سب سے زیادہ مشابہت رکھنے والوں میں سے ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / العشرة / حدیث: 98
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 76، حدیث 99