المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 9766–9906) باب: (احادیث 9766 تا 9906)
حدیث نمبر: 9790
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةً زَادَ فِيهَا أَوَ نَقَصَ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ قُلْنَا: زِيدَ فِي الصَّلَاةِ شَيْءٌ؟ قَالَ: «وَمَا ذَاكَ؟» قُلْنَا: صَلَّيْتَ بِنَا كَذَا وَكَذَا، فَأقْبَلَ فَثَنَى رِجْلَيْهِ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فَقَالَ: «إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلَكُمْ، فَإِذَا نَسِيتُ ذَكِّرُونِي، فَإِذَا أَحَدٌ مِنْكُمْ شَكَّ فِي صَلَاتِهِ فَلْيَتَحَرَّ الصَّوَابَ فَيُتَمِّمْهُ، ثُمَّ يَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں نماز پڑھائی جس میں آپ ﷺ نے کمی یا زیادتی کر دی، جب آپ ﷺ نے نماز پوری کی تو ہم نے عرض کیا: کیا نماز میں کچھ زیادہ کر دیا گیا؟ فرمایا: ”وہ کیا ہے؟“ ہم نے عرض کیا: آپ ﷺ نے ہمیں اس اس طرح نماز پڑھائی۔ تو آپ ﷺ نے اپنے دونوں پاؤں موڑے اور دو سجدے کیے، پھر ہماری طرف اپنا چہرہ کر کے فرمایا: ”میں بھی تمہاری طرح ایک انسان ہوں، جب میں بھول جاؤں تو مجھے یاد دلا دیا کرو، اور جب تم میں سے کسی کو اپنی نماز میں شک ہو جائے تو وہ درست بات کی کھوج لگائے پھر اسے مکمل کرے، پھر دو سجدے کرے۔“