المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9715
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ أَبِي الزَّعْرَاءِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: " لَيَأْتِيَنَّ عَلَيْكُمْ زَمَانٌ يَمُرُّ الرَّجُلُ بِالْقَبْرِ فَيَقُولُ: يَا لَيْتَنِي مَكَانَ هَذَا، وَمَا بِهِ حُبُّ لِقَاءِ اللهِ وَلَكِنْ شِدَّةُ مَا يَرَى مِنَ الْبَلَاءِ "، فَقِيلَ: أَيُّ شَيْءٍ عِنْدَ ذَلِكَ خَيْرٌ، قَالَ: «فَرَسٌ شَدِيدٌ وَسِلَاحٌ يَزُولُ بِهِ الرَّجُلُ حَيْثُمَا زَالَ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”تم پر ایک ایسا زمانہ ضرور آئے گا کہ آدمی قبر کے پاس سے گزرے گا اور کہے گا: کاش میں اس کی جگہ ہوتا! اسے اللہ سے ملنے کی محبت نہیں بلکہ اس مصیبت کی شدت ہوگی جو وہ دیکھ رہا ہوگا۔“ پوچھا گیا: اس وقت کون سی چیز بہتر ہوگی؟ فرمایا: ”ایک مضبوط گھوڑا اور ہتھیار، جس کے ذریعے آدمی جہاں چاہے نکل جائے۔“