حدیث نمبر: 9706
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، قَالَ: قِيلَ لِابْنِ مَسْعُودٍ: هَلْ لَكَ فِي الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ تَقْطُرُ لِحْيَتُهُ خَمْرًا، قَالَ: «قَدْ نُهِينَا عَنِ التَّجَسُّسِ، فَإِنْ يَظْهَرْ لَنَا - يَعْنِي - نُقِيمُ عَلَيْهِ»
ترجمہ

زید بن وہب کہتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے کہا گیا: کیا آپ کو خبر ہے کہ ولید بن عقبہ کی داڑھی سے شراب ٹپکتی ہے؟ فرمایا: ”ہمیں جاسوسی کرنے سے منع کیا گیا ہے، اگر یہ بات ہمارے سامنے ظاہر ہو جائے تو ہم اس پر حد قائم کریں گے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 9706
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 350، حدیث 9741