المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9606
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، وَالثَّوْرِيِّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: " مَنْ شَاءَ لَاعَنْتُهُ أَنَّ هَذِهِ الْآيَةَ الَّتِي فِي سُورَةِ النِّسَاءِ الْقُصْرَى: {وَأُولَاتُ الْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ} [الطلاق: ٤] نَزَلَتْ بَعْدَ الَّتِي فِي الْبَقَرَةِ: {وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا} [البقرة: ٢٣٤] الْآيَةَ " قَالَ: وَبَلَغَهُ أَنَّ عَلِيًّا قَالَ: «هِي آخِرُ الْأَجَلَيْنِ» ، فَقَالَ ذَلِكَترجمہ
…(سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ) آیت ”اور حمل والیوں کی عدت یہ ہے کہ وہ اپنا حمل جن لیں“ [سورۃ الطلاق: 4] اس آیت کے بعد نازل ہوئی جو سورۃ البقرہ میں ہے: ”اور جو لوگ تم میں سے فوت ہو جائیں اور بیویاں چھوڑ جائیں...“ [سورۃ البقرہ: 234]۔ راوی کہتے ہیں: انہیں یہ بات پہنچی کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”وہ دونوں مدتوں میں سے آخری مدت پوری ہونے تک عدت میں رہے گی۔“ تو سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے بھی یہی بات کہی۔