المعجم الكبير للطبراني
العشرة— عشرہ مبشرہ رضی اللہ عنہم
صفة عثمان بن عفان وسنه رضي الله عنه باب: سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کا حلیہ اور عمر
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ثنا مَوْلًى لِعُثْمَانَ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: بَعَثَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، بِصَحْفَةٍ فِيهَا لَحْمٌ، فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ، وَرُقَيَّةُ جَالِسَةٌ، فَمَا رَأَيْتُ اثْنَيْنِ أَحْسَنَ مِنْهُمَا رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، فَجَعَلْتُ مَرَّةً أَنْظُرُ إِلَى رُقَيَّةَ، وَمَرَّةً أَنْظُرُ إِلَى عُثْمَانَ، فَلَمَّا رَجَعْتُ، قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَدَخَلْتَ عَلَيْهِمَا؟» قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: «هَلْ رَأَيْتَ زَوْجًا أَحْسَنَ مِنْهُمَا» ، قُلْتُ: لَا يَا رَسُولَ اللهِ، لَقَدْ جَعَلْتُ أَنْظُرُ مَرَّةً إِلَى رُقَيَّةَ وَمَرَّةً إِلَى عُثْمَانَ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ رَحِمَهُ اللهُ «وَهَذَا كَانَ قَبْلَ نُزُولِ آيَةِ الْحِجَابِ»سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم ﷺ نے مجھے گوشت کا ایک پیالہ دے کر عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا، میں ان کے پاس گیا تو رقیہ رضی اللہ عنہا بیٹھی ہوئی تھیں، میں نے ان دونوں سے زیادہ خوبصورت کوئی دو افراد نہیں دیکھے، رضی اللہ عنہما، تو میں کبھی رقیہ کو دیکھتا اور کبھی عثمان کو۔ جب میں واپس آیا تو نبی کریم ﷺ نے مجھ سے پوچھا: ”کیا تم ان کے پاس گئے تھے؟“ میں نے کہا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”کیا تم نے ان سے زیادہ خوبصورت کوئی جوڑا دیکھا ہے؟“ میں نے کہا: نہیں، یا رسول اللہ! میں تو کبھی رقیہ کو دیکھتا اور کبھی عثمان کو۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ واقعہ پردے کی آیت نازل ہونے سے پہلے کا ہے۔