المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9538
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ، عَنِ الْهُرْمُزَانِ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، فِي الرَّجُلِ يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ، قَالَ: «يَقْضِي يَوْمًا مَكَانَهُ» قَالَ سُفْيَانُ: «لَا يُؤْخَذُ بِهَذَا»ترجمہ
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے اس آدمی کے بارے میں روایت ہے جو روزے کی حالت میں (بیوی کو) بوسہ دے، انہوں نے فرمایا: ”وہ اس کی جگہ ایک دن کی قضا کرے۔“ سفیان کہتے ہیں: ”اس پر عمل نہیں کیا جاتا۔“