المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9513
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، قَالَ: سُئِلَ أَبُو إِسْحَاقَ السَّبِيعِيُّ: أَذَكَرْتَ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ، قَالَ: " مَنْ أَدْرَكَ الرَّكْعَتَيْنِ أَوْ أَحَدَهُمَا فَقَدْ أَدْرَكَ الْجُمُعَةَ، وَمَنْ فَاتَتْهُ الرَّكْعَتَانِ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا؟ قَالَ: «نَعَمْ»ترجمہ
ابواسحاق سبیعی رحمہ اللہ سے پوچھا گیا: کیا آپ نے ابواحوص سے یہ روایت ذکر کی تھی کہ سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جو شخص دونوں رکعتیں یا ان میں سے ایک پا لے اس نے جمعہ پا لیا، اور جس کی دونوں رکعتیں فوت ہو جائیں وہ چار رکعتیں پڑھے“؟ تو انہوں نے فرمایا: ”ہاں۔“