المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9510
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ، قَالَ: «صَلَّيْتُ أَنَا وَزِرٌّ، فَأَمَّنِي وَفَاتَتْنَا الْجُمُعَةُ» ، فَسَأَلْتُ إِبْرَاهِيمَ فَقَالَ: «فَعَلَ ذَلِكَ عَبْدُ اللهِ بِعَلْقَمَةَ، وَالْأَسْوَدِ» قَالَ سُفْيَانُ: «وَرُبَّمَا فَعَلْتُهُ أَنَا وَالْأَعْمَشُ»ترجمہ
حسن بن عبیداللہ بیان کرتے ہیں: میں نے اور زر نے (اکٹھے) نماز پڑھی، تو انہوں نے میری امامت کی اور ہماری جمعہ کی نماز رہ گئی تھی۔ میں نے ابراہیم سے پوچھا تو انہوں نے کہا: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے علقمہ اور اسود کے ساتھ ایسا ہی کیا تھا۔ سفیان کہتے ہیں: ”اور بسا اوقات میں اور اعمش بھی ایسا کرتے تھے۔“