المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9478
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ جَامِعِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ، يَقُولُ: قَالَ حُذَيْفَةُ لِعَبْدِ اللهِ: قَوْمٌ عُكُوفٌ بَيْنَ دَارِكَ، وَدَارِ أَبِي مُوسَى أَلَا تَنْهَاهُمْ؟ فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللهِ: «فَلَعَلَّهُمْ أَصَابُوا وَأَخْطَأْتَ، وَحَفِظُوا وَنَسِيتَ» ، فَقَالَ حُذَيْفَةُ: " لَا اعْتِكَافَ إِلَّا فِي هَذِهِ الْمَسَاجِدِ الثَّلَاثَةِ: مَسْجِدِ الْمَدِينَةِ، وَمَسْجِدِ مَكَّةَ، وَمَسْجِدِ إِيلِيَا "ترجمہ
ابووائل بیان کرتے ہیں کہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے کہا: کچھ لوگ آپ کے گھر اور ابوموسیٰ کے گھر کے درمیان اعتکاف میں بیٹھے ہیں، کیا آپ انہیں منع نہیں کرتے؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”شاید وہ ٹھیک ہوں اور تم غلطی پر ہو، اور انہوں نے یاد رکھا ہو اور تم بھول گئے ہو۔“ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اعتکاف صرف ان تین مسجدوں میں ہوتا ہے: مسجد مدینہ، مسجد مکہ اور مسجد بیت المقدس۔“