حدیث نمبر: 9449
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: «صَلَاةُ الْمَرْأَةِ فِي بَيْتِهَا أَفْضَلُ مِنْ صَلَاتِهَا فِي حُجْرَتِهَا، وَصَلَاتُهَا فِي حُجْرَتِهَا أَفْضَلُ مِنْ صَلَاتِهَا فِي دَارِهَا، وَصَلَاتُهَا فِي دَارِهَا أَفْضَلُ مِنْ صَلَاتِهَا فِيمَا سِوَاهُ» ، ثُمَّ قَالَ: «إِنَّ الْمَرْأَةَ إِذَا خَرَجَتْ تَشَرَّفَ لَهَا الشَّيْطَانُ»
ترجمہ

ابوالاحوص بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”عورت کا اپنے کمرے میں نماز پڑھنا اس کے حجرے میں نماز پڑھنے سے افضل ہے، اور حجرے میں نماز پڑھنا اس کے گھر (کے صحن) میں نماز پڑھنے سے افضل ہے، اور گھر میں نماز پڑھنا اس کے علاوہ کہیں اور نماز پڑھنے سے افضل ہے“، پھر فرمایا: ”عورت جب نکلتی ہے تو شیطان اسے تاڑتا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 9449
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 295، حدیث 9482