حدیث نمبر: 9413
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْعَلَاءِ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُدَيْلٍ، حَدَّثَنِي أَبْطَنُ النَّاسِ، بِعَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ قَامَ فَرَكَعَ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ يَقْرَأُ فِيهِنَّ سُورَتَيْنِ مِنَ الْمِئِينَ، فَإِذَا تَجَاوَبَ الْمُؤَذِّنُونَ شَدَّ عَلَيْهِ ثِيَابَهُ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ»
ترجمہ

ابواسحاق عبداللہ بن بدیل بیان کرتے ہیں کہ مجھے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے سب سے قریبی ساتھی (اہل خانہ) نے بیان کیا کہ وہ کہا کرتے تھے: ”جب سورج ڈھل جاتا تو وہ کھڑے ہو کر چار رکعتیں پڑھتے، جن میں سو سو آیات والی سورتوں میں سے دو سورتیں پڑھتے، پھر جب مؤذن ایک دوسرے کو جواب دیتے (اذان دیتے) تو اپنے کپڑے کس لیتے، پھر نماز کے لیے نکل جاتے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 9413
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 287، حدیث 9445