المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9401
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، أنا الْحَجَّاجُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، أَنَّ الْوَلِيدَ بْنَ عُقْبَةَ بَعَثَ إِلَى حُذَيْفَةَ، وَابْنِ مَسْعُودٍ يَسْأَلُهُمَا عَنِ الصَّلَاةِ يَوْمَ الْعِيدِ، فَأُقِيمَتْ صَلَاةُ الْفَجْرِ فَقَامَ ابْنُ مَسْعُودٍ خَلْفَ سَارِيَةٍ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ دَخَلَ مَعَهُمْ "ترجمہ
ابواسحاق بیان کرتے ہیں کہ ولید بن عقبہ نے سیدنا حذیفہ اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما کی طرف (کسی کو) بھیجا کہ ان سے عید کے دن کی نماز کے بارے میں پوچھے۔ اتنے میں فجر کی نماز کھڑی ہو گئی تو سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ ایک ستون کے پیچھے کھڑے ہو گئے اور دو رکعتیں پڑھیں، پھر ان کے ساتھ (نماز میں) شامل ہو گئے