المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9360
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ هَيْثَمِ بْنِ شِهَابٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ: «لَأَنْ يَجْلِسَ الرَّجُلُ عَلَى رَضِيفَتَيْنِ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَجْلِسَ فِي الصَّلَاةِ مُتَرَبِّعًا» قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ: يَقُولُ: «إِذَا كَانَ صَلَّى قَائِمًا فَلَا يَجْلِسْ يَتَشَهَّدُ مُتَرَبِّعًا، وَإِذَا صَلَّى قَاعِدًا فَلْيَتَرَبَّعْ»ترجمہ
ہیثم بن شہاب بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”آدمی کا دو تپتے ہوئے پتھروں پر بیٹھنا اس سے بہتر ہے کہ وہ نماز میں چار زانو بیٹھے۔“
عبدالرزاق کہتے ہیں: مراد یہ ہے کہ جب وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو تشہد میں چار زانو ہو کر نہ بیٹھے، اور جب بیٹھ کر نماز پڑھے تو چار زانو بیٹھے۔