المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9358
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ: " صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ عَبْدِ اللهِ، فَمَا عَلِمْتُ أَنَّهُ يَقْرَأُ شَيْئًا حَتَّى سَمِعْتُهُ، يَقُولُ: {رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا} [طه: ١١٤] فَعَرَفْتُ أَنَّهُ فِي طَهَ "ترجمہ
علقمہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پہلو میں نماز پڑھی تو مجھے معلوم نہ ہو سکا کہ وہ کچھ پڑھ رہے ہیں، یہاں تک کہ میں نے انہیں یہ کہتے سنا: ”اے میرے رب! مجھے علم میں اضافہ عطا فرما“ [سورۃ طہ: 114]، تب مجھے پتا چلا کہ وہ سورۃ طہ پڑھ رہے ہیں۔