المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9295
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ، يَقُولُ: رَمَقْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ فِي الصَّلَاةِ فَرَأَيْتُهُ يَنْهَضُ، وَلَا يَجْلِسُ، قَالَ: «يَنْهَضُ عَلَى صُدُورِ قَدَمَيْهِ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى، وَالثَّانِيَةِ»ترجمہ
عبدہ بن ابی لبابہ بیان کرتے ہیں: میں نے عبدالرحمن بن یزید کو یہ کہتے سنا: میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو نماز میں غور سے دیکھا تو انہیں بغیر بیٹھے اٹھتے دیکھا، وہ پہلی اور دوسری رکعت میں اپنے پیروں کی انگلیوں کے بل اٹھتے تھے۔