المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9284
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، وَالْأَسْوَدِ، قَالَا: «صَلَّيْنَا مَعَ عَبْدِ اللهِ فَلَمَّا رَكَعَ طَبَّقَ كَفَّيْهِ، وَوَضَعَهُمَا بَيْنَ رُكْبَتَيْهِ، وَضَرَبَ أَيْدِيَنَا» فَفَعَلْنَا ذَلِكَترجمہ
علقمہ اور اسود رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز پڑھی، جب انہوں نے رکوع کیا تو اپنی دونوں ہتھیلیاں ایک دوسرے کے ساتھ ملا کر اپنے گھٹنوں کے درمیان رکھ لیں، اور ہمارے ہاتھوں پر (یہ سکھانے کے لیے) مارا، تو ہم نے بھی ایسا ہی کیا۔