المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9269
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، حَدَّثَنِي مَنْ أُصَدِّقُ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ، عَنْ عُمَرَ، وَعَنْ عُثْمَانَ، وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِي اللهُ عَنْهُمْ أَنَّهُمْ كَانُوا إِذَا اسْتَفْتَحُوا قَالُوا: «سُبْحَانَكَ اللهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ، وَتَعَالَى جَدُّكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ قَبْلَ الْقِرَاءَةِ»ترجمہ
ابن جریج بیان کرتے ہیں: مجھے ایک ایسے شخص نے، جن پر میں اعتماد کرتا ہوں، ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے، اور انہوں نے سیدنا عمر، سیدنا عثمان اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہم سے بیان کیا کہ وہ جب نماز شروع کرتے تو قرأت سے پہلے یہ کہتے: ”اے اللہ! تو پاک ہے اور تیری ہی تعریف ہے، تیرا نام بابرکت ہے، تیری شان بلند ہے، اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔“