المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
علي بن رباح اللخمي، عن أبي رافع باب: علی بن رباح لخمی کی سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 925
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَلُولٍ الْبَصْرِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ شَرِيكٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا رَافِعٍ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ غَسَّلَ مَيِّتًا فَكَتَمَ عَلَيْهِ غُفِرَ لَهُ أَرْبَعِينَ كَبِيرَةً، وَمَنْ حَفَرَ لِأَخِيهِ قَبْرًا حَتَّى يَجُنَّهُ فَكَأَنَّمَا أَسْكَنَهُ مَسْكَنًا مَرَّةً حَتَّى يُبْعَثَ»ترجمہ
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کسی میت کو غسل دیا اور اس کے عیب چھپائے، اس کے چالیس کبیرہ گناہ معاف کر دیے جائیں گے، اور جس نے اپنے بھائی کے لیے قبر کھودی یہاں تک کہ اسے اس میں ڈھانپ دیا، گویا اس نے اسے قیامت تک کے لیے ایک گھر میں بسا دیا۔“