المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9186
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ خَمْسَةَ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، وَابْنِ مَسْعُودٍ، وَحُذَيْفَةَ، وَعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، وَرَجُلٍ آخَرَ قَالَ بَعْضُهُمْ: «مَا أُبَالِي ذَكَرِي مَسِسْتُ أَوْ أَرْنَبَتِي» ، وَقَالَ الْآخَرُ: «أُذُنِي» ، وَقَالَ الْآخَرُ: «فَخِذِي» ، وَقَالَ: «الْآخَرُ رُكْبَتِي»ترجمہ
حسن (بصری) پانچ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے بیان کرتے ہیں: سیدنا علی بن ابی طالب، سیدنا ابن مسعود، سیدنا حذیفہ، سیدنا عمران بن حصین اور ایک اور صحابی رضی اللہ عنہم۔ ان میں سے کسی نے کہا: ”مجھے پروا نہیں کہ میں نے اپنی شرمگاہ کو چھوا ہے یا اپنی ناک کی نوک کو۔“ اور دوسرے نے کہا: ”میرا کان۔“ اور دوسرے نے کہا: ”میری ران۔“ اور ایک اور نے کہا: ”میرا گھٹنا۔“