المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9177
حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَلَطِيُّ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا أَبُو الْعُمَيْسِ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ، قَالَ: أَرَادَتِ امْرَأَةٌ مِنَّا الْحَجَّ وَأَرَادَتْ أَنْ تَضُمَّ مَعَ حَجَّتِهَا عُمْرَةً، فَسَأَلَتْ عَبْدَ اللهِ، فَقَالَ: " مَا أَجِدُ هَذِهِ إِلَّا أَشْهُرُ الْحَجِّ، قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: {أَشْهُرٍ مَعْلُومَاتٍ} [البقرة: ١٩٧] "ترجمہ
طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں: ہم میں سے ایک عورت نے حج کا ارادہ کیا اور اپنے حج کے ساتھ عمرہ بھی ملانا چاہا، تو اس نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے پوچھا۔ انہوں نے فرمایا: ”میں تو اسے حج کے مہینوں ہی میں پاتا ہوں، اللہ عزوجل کا فرمان ہے: ”معلوم مہینے“ [سورۃ البقرہ: 197]۔“