المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
علي بن الحسين، عن أبي رافع باب: علی بن حسین کی سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 914
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ رُسْتَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، قَالَا: ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ السَّمَّانُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ أَبِي الْحُسَامٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ حِينَ وَلَدَتْهُ فَاطِمَةُ أَرَادَتْ أَنْ تَعُقَّ عَنْهُ بِكَبْشٍ عَظِيمٍ، فَأَتَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «لَا تَعُقِّي عَنْهُ بِشَيْءٍ، وَلَكِنِ احْلِقِي شَعْرَ رَأْسَهِ، ثُمَّ تَصَدَّقِي بِوَزْنِهِ مِنَ الْوَرِقِ فِي سَبِيلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى الْأَوْفَاضِ» ثُمَّ وَلَدَتِ الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ فَصَنَعَتْ بِهِ كَذَلِكَترجمہ
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کو جنم دیا تو انہوں نے ایک بڑے مینڈھے سے عقیقہ کرنے کا ارادہ کیا، تو وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کی طرف سے کسی چیز کا عقیقہ نہ کرو، بلکہ اس کے سر کے بال مونڈو، پھر اس کے وزن کے برابر چاندی اللہ عزوجل کی راہ میں بےگھر مسافروں پر صدقہ کرو۔“ پھر اگلے سال انہوں نے سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما کو جنم دیا تو ان کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا۔