المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9139
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَابَاهِ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ: «لَأَنْ يَعَضَّ أَحَدُكُمْ عَلَى جَمْرَةٍ حَتَّى تَبْرُدَ، أَوْ يُمْسِكَ عَلَيْهَا حَتَّى تَبْرُدَ، خَيْرٌ مِنْ أَنْ يَقُولَ لِأَمْرٍ قَضَاهُ اللهُ لَيْتَهُ لَمْ يَكُنْ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم میں سے کسی کا انگارے کو کاٹنا یہاں تک کہ وہ ٹھنڈا ہو جائے، یا اسے تھامے رکھنا یہاں تک کہ وہ ٹھنڈا ہو جائے، اس سے بہتر ہے کہ وہ اللہ کے مقدر کردہ کسی معاملے کے بارے میں کہے: کاش ایسا نہ ہوتا۔“