المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا الْمَسْعُودِيُّ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ: «سَارِعُوا إِلَى الْجُمَعِ فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يَبْرُزُ إِلَى أَهْلِ الْجَنَّةِ فِي كُلِّ جُمُعَةٍ فِي كَثِيبٍ مِنْ كَافُورٍ، فَيَكُونُوا مِنَ الْقُرْبِ عَلَى قَدْرِ تَسَارُعِهِمْ إِلَى الْجُمُعَةِ، فَيُحْدِثُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهُمْ مِنَ الْكَرَامَةِ شَيْئًا لَمْ يَكُونُوا رَأَوْهُ قَبْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ يَرْجِعُونَ إِلَى أَهْلِيهِمْ فَيُحَدِّثُونَهُمْ بِمَا أَحْدَثَ اللهُ لَهُمْ» قَالَ: ثُمَّ دَخَلَ عَبْدُ اللهِ الْمَسْجِدَ فَإِذَا هُوَ بِرَجُلَيْنِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَدْ سَبَقَاهُ، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: «رَجُلَانِ وَأَنَا الثَّالِثُ، إِنْ شَاءَ اللهُ أَنْ يُبَارِكَ فِي الثَّالِثِ»سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جمعوں کی طرف جلدی کیا کرو، کیونکہ اللہ عزوجل ہر جمعے کے دن اہلِ جنت کے سامنے کافور کے ٹیلے پر جلوہ گر ہوتا ہے، تو وہ لوگ جمعے کی طرف اپنی جلدی کے بقدر (اللہ کے) قریب ہوں گے، اللہ عزوجل ان کے لیے ایسی عزت افزائی کرے گا جو انہوں نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی، پھر وہ اپنے گھر والوں کے پاس لوٹیں گے اور انہیں بتائیں گے کہ اللہ نے ان کے لیے کیا نئی چیز پیدا کی ہے۔“ (راوی) کہتے ہیں: پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ مسجد میں داخل ہوئے تو جمعے کے دن دو آدمی انہیں پہلے سے موجود ملے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”دو آدمی، اور تیسرا میں، اگر اللہ نے چاہا تو تیسرے میں برکت ڈالے گا۔“