حدیث نمبر: 9108
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: كُنَّا مَعَ عَبْدِ اللهِ فِي طَرِيقِ مَكَّةَ، فَلَمَّا غَرَبَتِ الشَّمْسُ قَالَ: «هَذَا غَسَقُ اللَّيْلِ» ، ثُمَّ أُذِّنَ، ثُمَّ قَالَ: «هَذَا وَاللهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَقْتُ هَذِهِ الصَّلَاةِ»
ترجمہ

عبدالرحمن بن یزید بیان کرتے ہیں: ہم مکہ کے راستے میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، جب سورج غروب ہوا تو انہوں نے فرمایا: ”یہی رات کی تاریکی (غسقِ لیل) ہے۔“ پھر اذان دی گئی، پھر انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! جس کے سوا کوئی معبود نہیں، یہی اس نماز کا وقت ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 9108
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 232، حدیث 9140