المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9040
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا خَالِدٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: {عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ} [المائدة: ١٠٥] قَالَ: «لَيْسَ هَذَا أَوَانُهَا، فَقُولُوهَا مَا قُبِلَتْ مِنْكُمْ فَإِذَا رُدَّتْ عَلَيْكُمْ فَعَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ کے فرمان: ”تم اپنی جانوں کی فکر کرو“ [سورۃ المائدہ: 105] کے بارے میں فرمایا: ”ابھی اس کا وقت نہیں آیا، جب تک نیکی کی دعوت قبول کی جاتی رہے تم اسے کہتے رہو، پھر جب وہ تم پر رد کر دی جائے تو تب تم اپنی جانوں کی فکر کرو، جو گمراہ ہو جائے اس کی گمراہی تمہیں نقصان نہیں دے گی۔“