المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9018
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا الْفِرْيَابِيُّ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ: {لَقَدْ رَأَى مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْكُبْرَى} [النجم: ١٨] ، قَالَ: «أَيْ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ فِي حُلَّةٍ، رَفْرَفَ قَدْ مَلَأَ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ، وَالْأَرْضِ»ترجمہ
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ کے فرمان: ”بیشک اس نے اپنے رب کی بڑی نشانیوں میں سے ایک نشانی دیکھی“ [سورۃ النجم: 18] کے بارے میں فرمایا: ”یعنی جبریل علیہ السلام کو ایک خوبصورت لباس میں دیکھا، ان کے پَر آسمان اور زمین کے درمیان کی ساری جگہ بھر گئے تھے۔“