المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 8998
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا هُشَيْمٌ، أَنَا جُوَيْبِرٌ، عَنِ الضَّحَّاكِ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، {وَإِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ} [البقرة: ٢٨٤] قَالَ: " نَسَخَتْهَا الْآيَةُ الَّتِي بَعْدَهَا: {لَهَا مَا كَسَبَتْ، وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ} [البقرة: ٢٨٦] "ترجمہ
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ کے فرمان: ”اور اگر تم اپنے دلوں کی بات ظاہر کرو یا چھپاؤ“ [سورۃ البقرہ: 284] کے بارے میں فرمایا: ”اسے اس کے بعد والی آیت نے منسوخ کر دیا: ”اس کے لیے وہی ہے جو اس نے کمایا، اور اسی پر ہے جو اس نے کیا“ [سورۃ البقرہ: 286]۔“