حدیث نمبر: 8980
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا الْفِرْيَابِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، حَدَّثَنِي أَبُو الْمُغِيرَةِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، فِي قَوْلِهِ: {وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ} [الماعون: ٧] ، قَالَ: «هُوَ الْمَالُ الَّذِي لَا يُعْطَى حَقُّهُ» ، قُلْتُ: إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ، يَقُولُ: «هُوَ مَا يَتَعَاطَى النَّاسُ بَيْنَهُمْ مِنَ الْخَيْرِ» قَالَ: ذَاكَ مَا أَقُولُ لَكَ
ترجمہ

ابومغیرہ کہتے ہیں: سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اللہ تعالیٰ کے فرمان: ”اور برتنے کی چیزیں (ماعون) مانگنے سے روکتے ہیں“ [سورۃ الماعون: 7] کے بارے میں فرمایا: ”اس سے مراد وہ مال ہے جس کا حق (زکاۃ) ادا نہیں کیا جاتا۔“ میں نے عرض کیا: ابن مسعود رضی اللہ عنہ تو فرماتے ہیں کہ اس سے مراد وہ چیزیں ہیں جن میں لوگ آپس میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ تو انہوں نے فرمایا: ”یہی تو میں تم سے کہہ رہا ہوں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 8980
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 207، حدیث 9012