المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 8969
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ، قَالَ: تَلَا عَبْدُ اللهِ هَذِهِ الْآيَةَ: {يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ، وَالسَّمَاوَاتُ وَبَرَزُوا لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ} [إبراهيم: ٤٨] ، قَالَ: «يُجَاءُ بِأَرْضٍ كَأَنَّهَا سَبِيكَةُ فِضَّةٍ لَمْ يُسْفَكْ عَلَيْهَا دَمٌ، وَلَمْ تُعْمَلْ عَلَيْهَا خَطِيئَةٌ، فَأَوَّلُ مَا يُحْكَمُ بَيْنَ النَّاسِ فِيهِ فِي الدِّمَاءِ»ترجمہ
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت کی: ”جس دن یہ زمین بدل کر دوسری زمین کر دی جائے گی، اور آسمان بھی، اور سب اللہ واحد و غالب کے سامنے حاضر ہوں گے“ [سورۃ ابراہیم: 48]۔ پھر فرمایا: ”ایک ایسی زمین لائی جائے گی گویا وہ چاندی کی ڈلی ہے، جس پر نہ کبھی خون بہایا گیا اور نہ کوئی گناہ کیا گیا، اور لوگوں کے درمیان سب سے پہلے جس معاملے کا فیصلہ کیا جائے گا وہ خون (کے مقدمات) ہوں گے۔“