المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أسعد بن زرارة الأنصاري من بني النجار " ويكنى أبا أمامة، توفي على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم في سنة إحدى من الهجرة " باب: سیدنا اسعد بن زرارہ انصاری رضی اللہ عنہ، بنو نجار سے تعلق رکھتے تھے: کنیت ابوامامہ، ہجرت کے پہلے سال رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں وفات پائی
حدیث نمبر: 896
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: كُنْتُ قَائِدَ أَبِي حِينَ خَفَّ بَصَرُهُ، فَإِذَا خَرَجْتُ بِهِ إِلَى الْجُمُعَةِ اسْتَغْفَرَ لِأَبِي أُمَامَةَ أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ، فَقُلْتُ: يَا أَبَتَاهُ، أَرَأَيْتَ اسْتِغْفَارَكَ لِأَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ كُلَّمَا سَمِعْتَ الْأَذَانَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ؟ فَقَالَ: يَا بُنَيَّ إِنَّ «أَسْعَدَ أَوَّلُ مَنْ جَمَعَ بِنَا بِالْمَدِينَةِ قَبْلَ مَقْدِمِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَزْمِ مِنْ حَرَّةِ بَنِي بَيَاضَةَ فِي نَقِيعِ الْهَضبَاتِ» قُلْتُ: وَكَمْ كُنْتُمْ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ: أَرْبَعِينَ رَجُلًاترجمہ
راوی بیان کرتے ہیں: … میں ان کے ساتھ جمعہ کے لیے نکلا تو انہوں نے ابوامامہ سیدنا اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کے لیے استغفار کیا، میں نے عرض کیا: ابا جان! آپ ہر بار جمعہ کے دن اذان سنتے ہی اسعد بن زرارہ کے لیے استغفار کیوں کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا: بیٹا! اسعد پہلا شخص تھا جس نے نبی کریم ﷺ کی تشریف آوری سے پہلے مدینہ میں ہمیں جمعہ کے لیے جمع کیا، بنو بیاضہ کے حرے کی ایک نشیبی جگہ میں، نقیع الحضبات میں۔ میں نے پوچھا: اس دن آپ لوگ کتنے تھے؟ انہوں نے کہا: چالیس آدمی۔