المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 8953
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا الْمَسْعُودِيُّ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللهِ يَقُولُ بَعْدَ الرُّكُوعِ: «اللهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَاوَاتِ وَمِلْءَ الْأَرْضِ وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ، أَهْلَ الثَّنَاءِ وَالْمَجْدِ، لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ»ترجمہ
ابوعبیدہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ رکوع کے بعد کہا کرتے تھے: ”اے اللہ! تیرے ہی لیے حمد ہے، آسمانوں بھر، زمین بھر، اور اس کے بعد جو کچھ تو چاہے اس بھر، اے ثنا اور بزرگی کے لائق! جو تو عطا کرے اسے کوئی روکنے والا نہیں، اور جو تو روک لے اسے کوئی دینے والا نہیں، اور کسی مال دار کا مال تیرے مقابلے میں اسے کچھ فائدہ نہیں دیتا۔“