المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 8943
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ خُلَيْدَةَ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ دَخَلَ عَلَيْهِ، وَقَدْ نَصَبَ مَتَاعًا فِي بَيْتِهِ، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: «اسْتَخْفِ مِنْ شُوَارِ بَيْتِكَ فَإِنَّ النَّاسَ يُوشِكُوا أَنْ يَكُونُوا أَهْلَ قَتَبٍ»ترجمہ
محمد بن زید بن خلیدہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے، اور انہوں نے اپنے گھر میں سامان سجا رکھا تھا، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اپنے گھر کا سامان ہلکا (کم) رکھو، کیونکہ عنقریب لوگ کجاوے والے (یعنی کوچ کرنے والے) بن جائیں گے۔“