المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 8908
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْمَسْعُودِيُّ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، وَالْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: قِيلَ لِعَبْدِ اللهِ: إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يُكْثِرُ ذِكْرَ الصَّلَاةِ: {الَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ دَائِمُونَ} [المعارج: ٢٣] ، {وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ} [المعارج: ٣٤] فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: «ذَلِكَ لِمَوَاقِيتِهَا» ، قُلْنَا: مَا كُنَّا نُرَاهُ إِلَّا تَرْكُهَا، قَالَ: «فَإِنَّ تَرْكَهَا الْكُفْرُ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے عرض کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ نماز کا کثرت سے ذکر فرماتا ہے: ”جو لوگ اپنی نمازوں پر ہمیشہ قائم رہتے ہیں“ [سورۃ المعارج: 23]، ”اور جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں“ [سورۃ المعارج: 34]۔ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ نماز کے اوقات کے بارے میں ہے۔“ ہم نے عرض کیا: ہم تو یہی سمجھتے تھے کہ اس سے مراد نماز کو ترک نہ کرنا ہے۔ فرمایا: ”اس کا ترک کرنا کفر ہے۔“