المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الأغر المزني باب: سیدنا اغر مزنی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 886
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُذُوعِيُّ الْقَاضِي، قَالَ: سَمِعْتُ الْعَبَّاسَ بْنَ الْوَلِيدِ النَّرْسِيَّ، يَقُولُ: سَأَلْتُ أَبَا عُبَيْدَةَ مَعْمَرَ بْنَ الْمُثَنَّى، عَنْ تَفْسِيرِ قَوْلِهِ: «إِنَّهُ لَيُغَانُ عَلَى قَلْبِي» فَلَمْ يُفَسِّرْهُ لِي، وَسَأَلْتُ الْأَصْمَعِيَّ عَنْهُ فَلَمْ يُفَسِّرْهُترجمہ
محمد بن محمد جذوعی قاضی بیان کرتے ہیں: میں نے عباس بن ولید نرسی کو یہ کہتے سنا: میں نے ابوعبیدہ معمر بن مثنیٰ سے اس قول ”بےشک میرے دل پر ایک کیفیت طاری ہوتی ہے“ کے معنی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے مجھے اس کی وضاحت نہ کی، اور میں نے اصمعی سے بھی پوچھا تو انہوں نے بھی اس کی وضاحت نہ کی۔