المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: " كَانَ قَرْيَتَانِ إِحْدَاهُمَا صَالِحَةٌ، وَالْأُخْرَى ظَالِمَةٌ، فَخَرَجَ رَجُلٌ مِنَ الْقَرْيَةِ الظَّالِمَةِ يُرِيدُ الْقَرْيَةَ الصَّالِحَةَ، فَأَتَاهُ الْمَوْتُ حَيْثُ شَاءَ اللهُ فَاخْتَصَمَ فِيهِ الْمَلَكُ، وَالشَّيْطَانُ، فَقَالَ الشَّيْطَانُ: وَاللهِ مَا عَصَانِي قَطُّ، فَقَالَ الْمَلَكُ: إِنَّهُ قَدْ خَرَجَ يُرِيدُ التَّوْبَةَ، فَقُضِيَ بَيْنَهُمَا أَنْ يُنْظَرَ إِلَى أَيِّهِمَا أَقْرَبُ فَوَجَدُوهُ أَقْرَبُ إِلَى الْقَرْيَةِ الصَّالِحَةِ بِشِبْرٍ فَغُفِرَ لَهُ " قَالَ مَعْمَرٌ: وَسَمِعْتُ مَنْ يَقُولُ: «قَرَّبَ اللهُ إِلَيْهِ الْقَرْيَةَ الصَّالِحَةَ»سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: دو بستیاں تھیں، ایک نیک اور دوسری ظالم (گناہ گار)۔ ظالم بستی سے ایک آدمی نیک بستی کا ارادہ کر کے نکلا، تو جہاں اللہ نے چاہا وہیں اسے موت آ گئی، تو فرشتے اور شیطان اس کے بارے میں جھگڑنے لگے۔ شیطان نے کہا: اللہ کی قسم، اس نے کبھی میری نافرمانی نہیں کی۔ فرشتے نے کہا: یہ تو توبہ کے ارادے سے نکلا تھا۔ پھر ان دونوں کے درمیان یہ فیصلہ کیا گیا کہ دیکھا جائے وہ کس بستی کے زیادہ قریب ہے، تو اسے نیک بستی کے ایک بالشت زیادہ قریب پایا گیا، چنانچہ اسے بخش دیا گیا۔ معمر کہتے ہیں: میں نے کسی کو یہ کہتے سنا: ”اللہ نے نیک بستی کو اس کے قریب کر دیا۔“