المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: «إِذَا ذُكِرَ الصَّالِحُونَ فَحَيَّ هَلَا بِعُمَرَ، إِنَّ إِسْلَامَهُ كَانَ نَصْرًا، وَإِنَّ إِمَارَتَهُ كَانَتْ فَتْحًا، وَايْمُ اللهِ مَا أَعْلَمُ عَلَى الْأَرْضِ شَيْئًا إِلَّا، وَقَدْ وَجَدَ فَقْدَ عُمَرَ حَتَّى الْعِضَاهَ، وَايْمُ اللهِ إِنِّي لَأَحْسِبُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ مَلَكًا يُسَدِّدُهُ وَيُرْشِدُهُ، وَايْمُ اللهِ إِنِّي لَأَحْسِبُ الشَّيْطَانَ يَفْرَقُ مِنْهُ أَنْ يُحْدِثَ فِي الْإِسْلَامِ حَدَثًا فَيَرُدَّ عَلَيْهِ عُمَرُ، وَايْمُ اللهِ لَوْ أَعْلَمُ كَلْبًا يُحِبُّ عُمَرَ لَأَحْبَبْتُهُ»سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جب نیک لوگوں کا ذکر ہو تو عمر رضی اللہ عنہ کو ضرور یاد کرو۔ بے شک ان کا اسلام لانا نصرت تھا، اور ان کی امارت فتح تھی۔ اللہ کی قسم! میں زمین پر کوئی ایسی چیز نہیں جانتا جس نے عمر رضی اللہ عنہ کی کمی محسوس نہ کی ہو، یہاں تک کہ کانٹے دار درخت بھی۔ اور اللہ کی قسم! میرا خیال ہے کہ ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان ایک فرشتہ تھا جو انہیں سیدھی راہ پر رکھتا اور ہدایت دیتا تھا۔ اور اللہ کی قسم! میرا خیال ہے کہ شیطان اس بات سے ڈرتا تھا کہ اسلام میں کوئی نئی بات پیدا کرے کہ کہیں عمر رضی اللہ عنہ اسے رد نہ کر دیں۔ اور اللہ کی قسم! اگر مجھے پتا چلے کہ کوئی کتا بھی عمر رضی اللہ عنہ سے محبت رکھتا ہے تو میں اس سے بھی محبت کروں گا۔“