المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 8742
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ، قَالَ: خَرَجَ إِلَيْنَا عَبْدُ اللهِ يَوْمًا، وَهُوَ خَائِرٌ، فَقُلْنَا: مَا لَكَ؟ فَقَالَ: «ذَهَبَ صَفْوُ الدُّنْيَا فَلَمْ يَبْقَ إِلَّا الْكَدَرُ، فَالْمَوْتُ الْيَوْمَ تُحْفَةٌ لِكُلِّ مُسْلِمٍ»ترجمہ
ابوجحیفہ بیان کرتے ہیں: ایک دن سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ ہمارے پاس نکلے، اس حال میں کہ وہ افسردہ تھے، تو ہم نے پوچھا: آپ کو کیا ہوا؟ فرمایا: ”دنیا کی صفائی جا چکی، اب صرف کدورت باقی رہ گئی ہے، تو آج کے دور میں موت ہر مسلمان کے لیے تحفہ ہے۔“