المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 8691
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ، قَالَ: كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ يَفْتَحُ عَلَى رَجُلٍ وَهُوَ يَقْرَأُ، ثُمَّ قَامَ فَبَالَ فَأَمْسَكَ الرَّجُلُ عَنِ الْقِرَاءَةِ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ مَسْعُودٍ: «اقْرَأْ» ، قَالَ: إِنَّكَ بُلْتَ، قَالَ: «اقْرَأْ» ، فَكَانَ يَفْتَحُ عَلَيْهِ وَهُوَ يَقْرَأُترجمہ
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ ایک شخص کو تلاوت کرتے ہوئے، جب وہ اٹک جاتا، پڑھا دیا کرتے تھے، پھر وہ کھڑے ہوئے اور پیشاب کرنے لگے تو اس شخص نے پڑھنا روک دیا، تو سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: ”پڑھو۔“ اس نے کہا: آپ نے تو پیشاب کیا ہے۔ فرمایا: ”پڑھو۔“ چنانچہ وہ اسے اسی حالت میں پڑھا دیتے رہے جبکہ وہ تلاوت کر رہا تھا۔