المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 8583
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الصَّفَّارُ، ثنا يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ الْعَنْبَرِيُّ، عَنْ شَبَّةَ بْنِ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، قَالَ: جَلَسْتُ إِلَى عَبْدِ اللهِ سَنَةً، فَلَمْ أَسْمَعْهُ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ يَوْمًا: «قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» ثُمَّ تَغَيَّرَ وَجْهُهُ، ثُمَّ قَالَ: «نَحْوَ هَذَا، أَوْ فَوْقَ هَذَا، أَوْ دُونَ هَذَا»ترجمہ
عمرو بن میمون بیان کرتے ہیں: میں ایک سال سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی مجلس میں بیٹھا رہا، اور میں نے انہیں رسول اللہ ﷺ سے حدیث بیان کرتے نہیں سنا، پھر ایک دن انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے فرمایا“، پھر ان کا چہرہ متغیر ہو گیا، پھر فرمایا: ”اسی طرح، یا اس سے کچھ زیادہ، یا اس سے کچھ کم۔“