المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خطبة ابن مسعود، ومن كلامه باب: سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا خطبہ، اور ان کا کلام
حدیث نمبر: 8559
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: «لَنْ يَزَالَ النَّاسُ بِخَيْرٍ مَا أَتَاهُمُ الْعِلْمُ مِنْ قِبَلِ أَكَابِرِهِمْ، وَذَوِي أَسْلَافِهِمْ، فَإِذَا أَتَاهُمْ مِنْ قِبَلِ أَصَاغِرِهِمْ هَلَكُوا» هَكَذَا رَوَاهُ شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ "، وَتَابَعَهُ زَيْدُ بْنُ حِبَّانَترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”لوگ ہمیشہ خیر پر رہیں گے جب تک انہیں علم ان کے بڑوں اور اگلوں کی طرف سے پہنچتا رہے گا، اور جب انہیں یہ ان کے چھوٹوں کی طرف سے پہنچنے لگا تو وہ ہلاک ہو گئے۔“
اسی طرح اسے شعبہ نے ابواسحاق سے، انہوں نے زید بن وہب سے روایت کیا ہے، اور زید بن حبان نے بھی ان کی متابعت کی ہے۔