❮
❯
حدیث نمبر: 8547
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ أَبِي فَرْوَةَ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ بَنِي شَمْخِ بْنِ فَزَارَةَ تَزَوَّجَ امْرَأَةً، ثُمَّ رَأَى أُمَّهَا، وَأَعْجَبَتْهُ فَاسْتَفْتَى ابْنَ مَسْعُودٍ فَأَمَرَهُ أَنْ يُفَارِقَهَا ثُمَّ يَتَزَوَّجَ أُمَّهَا، فَتَزَوَّجَهَا وَوَلَدَتْ أَوْلَادًا، ثُمَّ أَتَى ابْنُ مَسْعُودٍ الْمَدِينَةَ، فَسَأَلَ عَنْ ذَلِكَ فَأَخْبَرَهُ أَنَّهَا لَا تَحِلُّ لَهُ فَلَمَّا رَجَعَ إِلَى الْكُوفَةِ قَالَ لِلرَّجُلِ: «إِنَّهَا عَلَيْكَ حَرَامٌ فَفَارَقَهَا»
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بنو شمخ بن فزارہ کے ایک آدمی نے ایک عورت سے نکاح کیا، پھر اس کی ماں کو دیکھا تو وہ اسے پسند آ گئی، تو اس نے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مسئلہ پوچھا، تو انہوں نے اسے حکم دیا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے دے پھر اس کی ماں سے نکاح کر لے۔ چنانچہ اس شخص نے اس (ماں) سے نکاح کر لیا اور اس کے ہاں اولاد بھی ہوئی۔ پھر سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ مدینہ آئے اور اس مسئلے کے بارے میں پوچھا تو انہیں بتایا گیا کہ وہ عورت اس کے لیے حلال نہیں، تو جب وہ کوفہ واپس آئے تو اس شخص سے کہا: ”وہ تم پر حرام ہے، اسے چھوڑ دو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 8547
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 111، حدیث 8579