المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8381–8485) باب: (احادیث 8381 تا 8485)
حدیث نمبر: 8399
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ بَهْرَامَ، ثنا سُعَيْرُ بْنُ الْخِمْسِ، عَنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: «مَا مِنْ كِتَابِ اللهِ آيَةٌ إِلَّا أَعْلَمُ حَيْثُ نَزَلَتْ وفِيمَنْ أُنْزِلَتْ، وَلَوْ أَعْلَمُ أَحَدًا أَعْلَمُ بِكِتَابِ اللهِ مِنِّي تَبْلُغُهُ الْإِبِلُ لَرَحَلْتُ إِلَيْهِ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”کتاب اللہ کی کوئی آیت ایسی نہیں مگر مجھے معلوم ہے کہ وہ کہاں نازل ہوئی اور کس کے بارے میں نازل ہوئی، اور اگر مجھے کوئی ایسا شخص معلوم ہوتا جو کتاب اللہ کا مجھ سے زیادہ علم رکھتا ہو اور اونٹ اس تک پہنچ سکتے ہوں تو میں اس کی طرف سفر کرتا۔“