المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8381–8485) باب: (احادیث 8381 تا 8485)
حدیث نمبر: 8397
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ رَضِي اللهُ عَنْهُ قَالَ: «وَاللهِ مَا نَزَلَتْ مِنَ الْقُرْآنِ سُورَةٌ إِلَّا أَنَا أَعْلَمُ حَيْثُ أُنْزِلَتْ، وَلَا أُنْزِلَتْ مِنْهُ آيَةٌ إِلَّا أَنَا أَعْلَمُ فِيمَا أُنْزِلَتْ، وَلَوْ أَعْلَمُ أَحَدًا أَعْلَمُ بِكِتَابِ اللهِ مِنِّي تَبْلُغُهُ الْإِبِلُ لَأَتَيْتُهُ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”اللہ کی قسم، قرآن کی کوئی سورت نازل نہیں ہوئی مگر مجھے معلوم ہے کہ وہ کہاں نازل ہوئی، اور اس کی کوئی آیت نازل نہیں ہوئی مگر مجھے معلوم ہے کہ وہ کس بارے میں نازل ہوئی، اور اگر مجھے کوئی ایسا شخص معلوم ہوتا جو کتاب اللہ کا مجھ سے زیادہ علم رکھتا ہو اور اونٹ اس تک پہنچ سکتے ہوں تو میں اس کے پاس جاتا۔“