حدیث نمبر: 8384
حَدَّثَنَا عُبَيْدٌ الْعِجْلُ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، قَالَ: سُئِلَ عَبْدُ اللهِ: مَا الَّذِي كُنْتَ دَعَوْتَ بِهِ لَيْلَةَ قَالَ لَكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «سَلْ تُعْطَهْ» قَالَ: اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ إِيمَانًا لَا يَرْتَدُّ، وَنَعِيمًا لَا يَنْفَدُ، وَمُرَافَقَةَ نَبِيِّكَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَعْلَى دَرَجَةِ الْخُلْدِ
ترجمہ

ابوعبیدہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا: اس رات آپ نے کیا دعا مانگی تھی جب رسول اللہ ﷺ نے آپ سے فرمایا تھا: ”مانگو، تمہیں دیا جائے گا“؟ انہوں نے کہا: (میں نے کہا تھا:) اے اللہ! میں تجھ سے ایسا ایمان مانگتا ہوں جو پھرے نہیں، اور ایسی نعمت مانگتا ہوں جو ختم نہ ہو، اور تیرے نبی محمد ﷺ کی رفاقت جنتِ خلد کے سب سے بلند درجے میں مانگتا ہوں۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 8384
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 68، حدیث 8416